The news is by your side.

نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف نے عہدے کا حلف اٹھالیا

0

اسلام آباد(یو این آئی) ملک کے 24ویں وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ان سے ایوان صدر میں عہدے کا حلف لیا۔

شہباز شریف کی حلف برداری تقریب ایوان صدر میں جاری ہے جس میں نگراں وزیراعظم، چئیرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی، ن لیگ قائد نواز شریف، ا¿صف زرداری، چاروں گورنرز، چاروں وزرائے اعلیٰ سمیت اعلیٰ عسکری و سول قیادت موجود ہے۔

تقریب کا ا¿غاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد صدر مملکت نے نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف سے حلف لیا، شبہاز شریف نے عارف علوی کے کہے گئے الفاظ دہرائے اور مملکت کے لیے بلا عناد و تفریق کام کرنے کا عزم ظاہر کیا۔بعدازاں انہیں شرکا نے مبارک بادیں پیش کیں۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.