The news is by your side.

مخصوص نشستوں کی درخواست مسترد،پی ٹی آئی کا عدالت سے رجوع کا اعلان

0

اسلام آباد(یو این آئی) الیکشن کمیشن نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔الیکشن کمیشن نے سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستوں کی درخواست مسترد کر دی

فیصلہ ایک چار کی تناسب سے جاری کیا گیا ہے ،فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہیں مل سکتی

الیکشن کمیشن پنجاب کے ممبر بابر حسن بھروانہ نے الیکشن کمیشن کے دیگر اراکین سے اختلاف کیا

اختلافی نوٹ میں کہاگیا کہ معزز ممبران کے ساتھ اس حد تک اتفاق کرتا ہوں کہ یہ سیٹیں سنی اتحاد کونسل کو الاٹ نہیں کی جاسکتیں

اختلافی نوٹ میں کہاگیا ہے کہ یہ مخصوص نشستیں آئین کے آرٹیکل 51 اور 106 میں ترمیم تک خالی رکھنی چاہئیں

دوسری جانب الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعدتحریک انصاف کی جانب سے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا

علی ظفر نے کہا کہ پی ٹی آئی الیکشن کمیشن کے فیصلے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کرے گی

انہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے پی ٹی آئی کو سینٹ میں نقصان ہوا گا ،الیکشن کمیشن کایہ فیصلہ غیر آئینی اور غیر قانونی ہے

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.