اسلام آباد۔وفاقی حکومت نے گوادر ہوائی اڈے کو سرکاری طور پر بین الاقوامی ہوائی اڈہ قرار دے دیا۔

اب گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ذریعے مسافر بیرون ملک جا سکیں گے اور بیرون ملک سے آنے والے مسافر گوادر ہوائی اڈے پر اتر سکیں گے۔ اس کے علاوہ سامان کی ترسیل بھی ممکن ہوگی۔

اس سلسلے میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے دو اعلامیے جاری کیے ہیں۔ پہلا اعلامیہ سیکشن 9 کے تحت جاری کیا گیا، جس میں گوادر ہوائی اڈے کو بین الاقوامی ہوائی اڈے کا درجہ دیا گیا ہے۔