The news is by your side.

پاکستان کوسٹ گارڈ کی منشیات اسمگلنگ کے خلاف بڑی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی آئس برآمد ۔۔۔۔

پاکستان رینجرز (پنجاب) نے سرحدی علاقے میں بھارتی باشندے کی پاکستانی حدود میں داخلے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے اسے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا،

0

اسلام آباد ( یو این آئی ) پاکستان کوسٹ گارڈ کی منشیات اسمگلنگ کے خلاف بڑی کارروائی، کروڑوں روپے ،الیت  کی آئس برآمد ۔۔۔۔

پاکستان کوسٹ گارڈ  کیو کہنا ہے کہ وہ ملک کو منشیات سے پاک کرنے کے لئے پر عزم ہے،

ذرائع کے مطابق 23مئی کی رات 10بجے بلوچستان کے ساحلی علاقے گوادرمیں خفیہ اطلاع پر پاکستان کوسٹ گارڈ نے ایک مشکوک کشتی قبضے میں لی،

کشتی کی تلاشی لینے پر بھاری مقدار میں آئس برآمدکرلی گئی،

براآمد کی جانے والی آئس کا وزن273کلو گرام ہے جبکہ اس کی مالیت54.3 ملین ڈالر ہے،

پاکستان کوسٹ گارڈ مستقبل میں بھی منشیات اور اسمگلنگ مافیا کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رکھنے کے لیے پر عزم کیا ہے ،

پاکستان رینجرز کا انسداد اسمگلنگ آپریشن،

دوسری جانب پاکستان رینجرز (پنجاب) نے اپنی سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ایک بار پھر اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا دیا،

پاکستان رینجرز (پنجاب) کے گشت پر مامور مستعد دستے نے سلیمانکی کے نواح سریاں والی کے سرحدی علاقے میں بھارتی باشندے کی پاکستانی حدود میں داخلے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے اسے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا،

پاکستان رینجرز (پنجاب) بھارتی اسمگلر کو آج بین الاقوامی سرحدی قوانین کے مطابق تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد بھارتی حکام کے حوالے کردیا ،

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.