اسلام آباد پولیس نے24گھنٹوں کے دوران منشیات فروشی ودیگر جرائم میں ملوث 20جرائم پیشہ افراد گرفتار کر لیے ،
گرفتار ملزمان کے قبضہ سے نقدی،منشیات اور اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد، ملزمان کیخلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج، مزید تفتیش جاری ہے۔
اسلام آباد ( یو این آئی)اسلام آباد پولیس نے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران منشیات فروشی ودیگر جرائم میں ملوث دو اشتہا ری و عادی مجرمان سمیت20جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرلیا ،
گرفتار ملزمان کے قبضہ سے نقدی،منشیات اور اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد، ملزمان کیخلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج، مزید تفتیش جاری ہے۔
تھانہ سیکرٹریٹ پولیس ٹیم نے ملزم نعمان کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے ایک عدد تیس بور پستول برآمد کرلیا،
تھانہ کراچی کمپنی پولیس ٹیم نے غیر قانونی طور پر سلنڈر گیس بھرائی کر نے پر ملزم خا ور مسیح کو گرفتار کرلیا،
تھا نہ رمنا پولیس ٹیم نے ملزم رازی خا ن کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے ایک عدد تیس بور پستول برآمد کرلیا،
تھا نہ سنبل پولیس ٹیم نے دو ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے ایک عدد تیس بور پستول اور ایک عدد خنجر برآمد کرلیا، جبکہ غیر قا نو نی طور پر گیس سلنڈروں میں بھرائی کر نے پر چار ملزمان محمد ندیم، اویس، فیضان اور شعیب شاہ کو گرفتار کرلیا،
تھا نہ ترنو ل پولیس ٹیم نے قما ر با زی میں ملوث چار ملزمان خا ن ویز، اسرار، مصطفی اور اسلم کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے داو¿ پر لگی ہو ئی نقدی اور آ لا ت قما ر با زی برآمد کرلیے،
تھا نہ سبزی منڈی پولیس ٹیم نے ملزم عمر ان احمد کو گرفتار کرکے ا س کے قبضہ سے 515گر ام ہیر وئن برآمد کرلی،
تھا نہ شمس کالو نی پولیس ٹیم نے ملزم محمد عمر کو گرفتار کرکے ا س کے قبضہ سے 520گر ام چرس برآمد کرلی،
تھا نہ نون پولیس ٹیم نے غیر قا نو نی طور پر گیس بھر ائی کر نے پر اکبر خا ن، ظفر اور سعید خا ن کو گرفتار کرلیا،
تھا نہ کھنہ پولیس ٹیم نے ملزم زین رشید کو گرفتار کر کے 47گر ام آئس برآمد کرلی، گرفتار ملزمان کے خلاف مختلف تھانہ جات میں مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گی گئی،
مجرمان اشتہا ریو ں اور عادی مجرمان کی گرفتار ی کے لیے چلا ئی جا نیوالی خصوصی مہم کے دوران02مجرمان کی گرفتار ی عمل میں لا ئی گئی،
ڈی آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ اسلام آباد پولیس منشیات و شراب فروشی جیسے گھناو¿نے کاروبار اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث عناصر کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لائے گی۔