The news is by your side.

معیشت کی بحالی کے لیے حکومتی اقدامات،اینٹی اسمگلنگ کریک ڈاؤن میں تیزی۔

اسمگلنگ کسی بھی ملک کی معاشی ترقی کے لئے بڑا خطرہ ہے

0

 کراچی :ملکی معیشت کی بحالی کے لیے حکومت پاکستان کے بڑے اقدامات – اینٹی اسمگلنگ کریک ڈاؤن میں اربون روپے مالیت کی منشیات اور دیگر سامان ضبط۔

اسمگلنگ کسی بھی ملک کی معاشی ترقی کے لئے بڑا خطرہ ہے،عوام کی سلامتی اور مستحکم معیشت کی خاطر اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے

13اکتوبر سے 22 اکتوبر کے دوران ملک بھر سے 7,322 سگریٹ کے سٹاکس،71.50میٹرک ٹن آٹا، 184کپڑے کے تھان ،0.05میٹرک ٹن چینی اور 0.16ملین لیٹر ایرانی تیل برآمد ہوا

یکم ستمبر 2023 سے اب تک ملک بھر سے 13,088.75 میٹرک ٹن کھاد، 3,684.69میٹرک ٹن آٹا،35,129.1 میٹرک ٹن چینی، 4,379,997 سگریٹ کے سٹاکس، 154,744کپڑے کے تھان اور 17.417ملین لیٹر ایرانی تیل برآمد ہوچکا ہے

قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک کو مشکل وقت سے نکالنے کے لیے اسمگلنگ کے خلاف اپنی کاروائیاں جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.