ایس آئی ایف سی(SIFC) کی رائزنگ پاکستان گروپ کو بریفنگ، فورم کے قیام کے اغراض و مقاصد، مینڈیٹ اور قانونی حیثیت بارے آگاہ کیا گیا
رائزنگ پاکستان گروپ کی سربراہی معروف کاروباری شخصیت ڈاکٹر ناصر شاہ بخاری، چیئرمین کے اے ایس بی نے کی
اسلام آباد ( یو این آئی رپورٹ )پاکستان کی نوجوان کاروباری شخصیات پر مبنی”رائزنگ پاکستان گروپ“ نے ایس آئی ایف سی(SIFC) کے نمائندوں سے ملاقات کی
رائزنگ پاکستان گروپ کی سربراہی معروف کاروباری شخصیت ڈاکٹر ناصر شاہ بخاری، چیئرمین کے اے ایس بی نے کی، جنہیں ایس آئی ایف سی(SIFC) کی اپیکس کمیٹی کے سیکرٹری ڈاکٹر جہانزیب خان نے تفصیلی بریفنگ دی
رائزنگ پاکستان گروپ کاروباری دنیا کے نوجوان قائدین پر مشتمل ہے جن کاتعلق ٹیکنالوجی، ٹیکسٹائل، خوراک، فنانس، تعلیم اور صحت کے شعبوں سے ہے
گروپ کے وفد کو بریفنگ کے دوران ایس آئی ایف سی(SIFC) کے قیام کے اغراض و مقاصد، اس کے مینڈیٹ اور قانونی حیثیت کے بارے میں بتایا گیا
اپنے قیام کے ایک سال سے کم عرصے میں ایس آئی ایف سی(SIFC) نے حکومتی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے پالیسی کی سطح پر بہت کام کیا ہے جس کے پاکستان کی معیشت پر براہ راست مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں، (ڈاکٹر جہانزیب خان)
ایس آئی ایف سی(SIFC)کے پلیٹ فارم سے لئے گئے انیشیٹوز میں ویزا پالیسی پر نظرثانی، نیشنل سِیڈریگولیٹری اتھارٹی کا قیام، آبی زراعت کی پالیسی، قومی خلائی پالیسی اور قوانین وغیرہ شامل ہیں
ہمیں ایس آئی ایف سی(SIFC)اور اس کے تحت قائم کئے گئے تمام انیشیٹوز پر مکمل اعتماد ہے اور ہمیں یقین ہے کہ یہ کونسل پاکستان کو معاشی بحران سے نکالنے میں کامیاب رہے گی جس کیلئے رائزنگ پاکستان گروپ ایس آئی ایف سی(SIFC)کے ساتھ معاونت کرے گا، (ڈاکٹر ناصر شاہ بخاری)
ایک قلیل مدت میں ایس آئی ایف سی(SIFC)نے کاروباری ماحول کو سازگار بنایا اور مختلف سیکٹرز کو بین الاقوامی معیار کے مطابق ڈھالا، جس کے باعث اب پاکستان کے مسائل اور ماحول بین الاقوامی کاروبار کے لئے موزوں ہو رہے ہیں,