The news is by your side.

سعودی وزیر دفاع کو نشان پاکستان کے اعزاز سے نوازاگیا

0

اسلام آباد (یو این پی) صدر مملکت نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز کو نشان پاکستان کے اعزاز سے نوازا۔

ایوان صدر اسلام آباد میں سعودی وزیر دفاع کو نشان پاکستان کے اعزاز سے نوازنے کی تقریب منعقد ہوئی۔

تقریب میں وزیراعظم میاں شہباز شریف، وزیر دفاع خواجہ آصف، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز کو نشان پاکستان کے اعزاز سے نوازا۔

پاکستان میں آج یوم پاکستان جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے، سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز نے اسلام آباد میں ہونے والی پریڈ کی خصوصی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.