The news is by your side.

سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ، پہلی بار 68 ہزار کی سطح عبور

0

کراچی(یو این آئی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 510پوائنٹس کی تیزی ا¿گئی جس کے نتیجے میں 100 انڈیکس ملکی تاریخ میں پہلی بار 68000پوائنٹس کی سطح بھی عبور کرگیا۔

اقتصادی محاذ پر متعدد چیلنجز کے باوجود نئی اقتصادی ٹیم سے وابستہ مثبت توقعات کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کی بڑی لہر رونما ہوئی

جس سے ملکی تاریخ میں پہلی بار انڈیکس کی 68 ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح بھی عبور ہوگئی۔

تیزی کے سبب 60 فیصد سے زائد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ ان کی مالیت میں اربوں روپے کا اضافہ ہوگیا۔

مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز سے ہی تیزی دیکھی گئی کیونکہ پاکستان سے ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں بتدریج اضافے، نئے انفلوز کے لیے نج کاری پلان پر حکومت کی تیز رفتار سرگرمیوں، غیرملکیوں کی جانب سے پاکستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری دلچسپی اور ڈالر کی نسبت روپیہ کی قدر میں بھی مرحلے وار بنیادوں پر اضافے جیسے عوامل کیپیٹل مارکیٹ پر اثرانداز رہے۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.