The news is by your side.

بابراعظم نے ٹیسٹ فارمیٹ میں نیا اعزاز اپنے نام کر لیا

0

سینچورین۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار بیٹر بابراعظم نے کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں 4، 4 ہزار رنز مکمل کرکے دنیا کے تیسرے بلے باز ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

بابراعظم نے یہ سنگ میل جنوبی افریقا کے خلاف جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران عبور کیا۔ تاہم، پہلی اننگز میں وہ صرف 4 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

 

بابراعظم نے ٹیسٹ کرکٹ میں 9 سنچریاں اور 26 نصف سنچریاں اسکور کی ہیں، جبکہ ان کا سب سے زیادہ انفرادی اسکور 196 رنز ہے۔

ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹس میں بابراعظم پہلے ہی 4 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کر چکے ہیں۔

واضح رہے کہ سینچورین میں پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان دو میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ جاری ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.