The news is by your side.

چیئرمین محسن نقوی کا چیمپئنز ٹرافی کا معاہدہ طے پانے پر اظہار مسرت،

معاہدہ اس بات کا ثبوت ہے کہ باہمی تعاون کے ساتھ ہی معاملات طے پائے ہیں۔ محسن نقوی

0

 لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ  کے چیئرمین محسن نقوی نے چیمپئنز ٹرافی کا معاہدہ طے پانے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ  ہمیں خوشی ہے کہ برابری اور عزت کی بنیاد پر یہ معاہدہ طے پا گیا۔

چیمپئنز ٹرافی  معاہدے کے بعد اپنے خصوصی پیغام میں چیرمین پی سی بی  محسن نقوی نے کہا کہ یہ معاہدہ اس بات کا ثبوت ہے کہ باہمی تعاون کے ساتھ ہی معاملات طے پائے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ باہمی حل کے لیے ہم آئی سی سی بورڈ ممبرز کے شکر گزار ہیں، جنہوں نے تعمیری کردار ادا کیا۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کے  فروغ کے لیے بورڈ ممبرز کی خدمات قابل قدر ہیں، پاکستان کےلیے چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہم چیمپئنز ٹرافی میں پوری دنیا کو خوش آمدید کہنے کےلیے خوش ہیں۔

محسن نقوی نے یہ بھی کہا کہ ہم پرعزم ہو کر یہ یقین دلاتے ہیں کہ یہ ٹورنامنٹ کھلاڑیوں، آفیشلز اور شائقین کےلیے ایک یادگار تجربہ ہوگا، ہم سب کے لیے اپنی مشہور میزبانی کرنے کے منتظر ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.