The news is by your side.

سابق بھارتی کرکٹر ونود کامبلی کو خرابی صحت کے باعث اسپتال میں داخل کروادیا گیا،

ڈاکٹروں نے انھیں انتہائی نگہداشت میں رکھا ہوا ہے۔

0

 دہلی:سابق بھارتی کرکٹر ونود کامبلی کو خرابی صحت کے باعث اسپتال میں داخل کروادیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انھیں انتہائی نگہداشت میں رکھا ہوا ہے۔

52 سالہ ونود کامبلی نے گزشتہ ایک دہائی سے صحت کے مسائل سے دوچار ہیں، ان کی حالت ہفتے کے دن خراب ہوئی تو انہیں بھارتی ریاست مہاراشٹر کے شہر تھانے کے اسپتال میں داخل کرایا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آج پیر کے دن اُن صحت بہتر ہوئی ہے، اس کے باوجود ڈاکٹروں نے انہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا ہوا ہے۔

ونود نےپاکستان کے خلاف اپنا پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ 18 اکتوبر 1991کو کھیلا جبکہ انھوں نےکل 17 ٹیسٹ ،104 ایک روزہ میچز میں بھارت کی نمائندگی کی، انہوں نے 2000ء میں اپنا آخری میچ سری لنکا کے خلاف کھیلا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وہ اپنی ریٹائرمنٹ کے بعد سے صحت کے مسائل سے دوچار ہیں، اور اسی وجہ سے وہ معاشی پریشانی میں مبتلا چلے آ رہے ہیں ۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.