The news is by your side.

پاکستان فٹبال فیڈریشن کی نارملائزیشن کمیٹی کی مدت میں پھر توسیع

0

لاہور۔فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کے معاملات کی نگرانی کے لیے قائم نارملائزیشن کمیٹی کی مدت میں ایک بار پھر توسیع کر دی ہے۔

ہارون ملک کی سربراہی میں کام کرنے والی اس کمیٹی کی مدت کل ختم ہو چکی تھی، لیکن فیفا نے اس میں توسیع کرتے ہوئے 15 فروری تک کام جاری رکھنے کی اجازت دے دی ہے۔

فیفا کی جانب سے کمیٹی کے سربراہ ہارون ملک کو بھیجی گئی ای میل میں امید ظاہر کی گئی ہے کہ جنوری میں کانگریس آئین میں ترمیم کی منظوری دے دے گی، جس کے بعد یہ کمیٹی 15 فروری تک انتخابات منعقد کر کے اختیارات منتخب نمائندوں کے سپرد کر دے گی۔

یاد رہے کہ چند دن پہلے پاکستان فٹبال فیڈریشن کے انتخابات ایک بار پھر التوا کا شکار ہونے کی خبر آئی تھی۔

فیفا ہاؤس میں ایک غیر رسمی گفتگو کے دوران نارملائزیشن کمیٹی کے چیئرمین ہارون ملک نے کہا تھا کہ وہ انتخابات میں تمام منتخب صوبائی صدور اور فٹبال کے دیگر اسٹیک ہولڈرز کو مساوی مواقع دینے کے حامی ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.