اسلام آباد۔قائداعظم نیشنل ویٹ لفٹنگ چیمپیئن شپ 2024 میں آرمی ویٹ لفٹنگ ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔
پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے زیرِ اہتمام یہ مقابلے لاہور میں منعقد ہوئے، جہاں آرمی ٹیم نے 4 گولڈ میڈلز، 4 سلور میڈلز اور 2 برانز میڈلز جیت کر مجموعی برتری حاصل کی۔
اس ایونٹ میں آرمی کے ساتھ واپڈا، ریلوے، پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا، اسلام آباد، ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی)، آزاد جموں و کشمیر اور پولیس کی ٹیموں نے بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ شرکت کی۔
تمام ٹیموں نے ویٹ لفٹنگ کے مقابلوں میں اپنی بہترین کارکردگی دکھائی اور ایونٹ کو کامیاب بنایا۔