The news is by your side.

دوسرا ون ڈے: پاکستان نے جنوبی افریقا کو شکست دے کر سیریز جیت لی

0

کیپ ٹاؤن ۔دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو 81 رنز سے شکست دے کر سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔

کیپ ٹاؤن میں کھیلے گئے اس میچ میں جنوبی افریقا نے 330 رنز کے تعاقب میں 248 رنز ہی بنائے۔

پروٹیز کی جانب سے اینرک کلاسن نے 97 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جبکہ ٹونی ڈی زورزی 34، ڈیوڈ ملر 29، ریسی وین ڈر ڈوسین 23، ایڈن مارکرم 21، کپتان ٹیمبا بووما 12، ژورن فورٹین 9، مارکو جینسن 3، کوینا مافاکا 1 اور اینڈائل فیلوکوایو 1 رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 4، نسیم شاہ نے 3، ابرار احمد نے 2 اور سلمان آغا نے 1 وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل پاکستان کی ٹیم جنوبی افریقا کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49.5 اوورز میں 329 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان کے کپتان محمد رضوان 80 رنز کے ساتھ سب سے زیادہ اسکور کرنے والے کھلاڑی رہے، جبکہ بابر اعظم 73، کامران غلام 63، سلمان آغا 33، صائم ایوب 25، شاہین شاہ آفریدی 16، عرفان خان 15، حارث رؤف 6، ابرار احمد 4 اور عبداللہ شفیق 0 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ نسیم شاہ 0 رن بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین واپس لوٹ گئے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے کوینا مافاکا نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، مارکو جینسن نے 3 جبکہ ژورن فورٹن اور اینڈائل فیلوکوایو نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.