The news is by your side.

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا

0

لاہور۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا ممکنہ شیڈول منظر عام پر آ گیا ہے۔جس کے مطابق  میگا ایونٹ 19 فروری سے 9 مارچ تک کھیلا جائے گا۔ اس کا افتتاحی میچ 19 فروری کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دبئی میں ہوگا۔

ہائی وولٹیج پاک بھارت ٹاکرا 23 فروری کو دبئی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جس کا کرکٹ شائقین شدت سے انتظار کر رہے ہیں۔ اس کے بعد پاکستان کی ٹیم اپنا تیسرا میچ 27 فروری کو بنگلادیش کے خلاف کھیلے گی۔

سیمی فائنلز کا پہلا میچ 3 مارچ کو جبکہ دوسرا 4 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد چیمپئنز ٹرافی 2025 کا فائنل 9 مارچ کو ہوگا، جس کے لیے ریزرو ڈے بھی رکھا گیا ہے۔

چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پاک بھارت میچز کے لیے نیوٹرل وینیو پر اتفاق ہو چکا ہے۔ ذرائع کے مطابق، ایونٹ کا سب سے بڑا ٹاکرا دبئی میں کھیلا جائے گا، اور پاکستان اور بھارت کے کرکٹ بورڈ سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کے درمیان اس بات پر اتفاق ہو چکا ہے۔ آئی سی سی جلد ایونٹ کے شیڈول کا باقاعدہ اعلان کرے گا۔

ذرائع کے مطابق، دبئی کو نیوٹرل وینیو کے طور پر منتخب کرنے پر تمام اسٹیک ہولڈرز کے درمیان اتفاق کا قوی امکان ہے، اور اس حوالے سے جلد حتمی فیصلہ متوقع ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.