The news is by your side.

9 مئی مقدمات میں شہریوں کو فوجی عدالتوں سے دی گئی سزاؤں پر سخت تشویش ہے، امریکا

0

واشنگٹن۔امریکا نے 9 مئی کے واقعات سے متعلق مقدمات میں فوجی عدالتوں کی جانب سے شہریوں کو سزا دینے پر گہری تشویش ظاہر کی ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان کی فوجی عدالتوں کے اقدامات پر خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن کو ان مقدمات میں شہریوں کو دی جانے والی سزاؤں پر سنجیدہ تحفظات ہیں، خاص طور پر یہ کارروائیاں 9 مئی کے مظاہروں سے جڑی ہوئی ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی حکام نے ان سزاؤں کو شفاف اور منصفانہ عدالتی عمل کے اصولوں کے برعکس قرار دیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے یورپی یونین نے بھی اس حوالے سے تشویش ظاہر کی تھی اور کہا تھا کہ پاکستان میں فوجی عدالتوں کے ذریعے شہریوں کے خلاف فیصلے بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتے ہیں۔

یورپی یونین نے پاکستان پر زور دیا تھا کہ وہ اپنے شہریوں کے حقوق کی حفاظت کرے اور ان کے لیے منصفانہ عدالتی عمل کو یقینی بنائے۔

اسی طرح برطانیہ کے دفتر خارجہ نے بھی شہری مقدمات کو فوجی عدالتوں میں چلانے پر اعتراض کیا تھا۔ ان کے بیان میں کہا گیا کہ فوجی عدالتوں میں شفافیت اور غیرجانبدارانہ عمل کا فقدان پایا جاتا ہے، جس سے عدالتی انصاف پر سوال اٹھتے ہیں۔

برطانوی حکومت کا کہنا تھا کہ اس قسم کی کارروائیاں انصاف کے بنیادی اصولوں اور شہری حقوق کے تحفظ کی خلاف ورزی کرتی ہیں۔

 

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.