The news is by your side.

بلاول بھٹو پیپلزپارٹی اور پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے متفقہ پارلیمانی لیڈر منتخب،

آصفہ بھٹو  نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو پی پی پی اور پی پی پی پی کے مشترکہ اتحاد کا پارلیمانی لیڈر منتخب کرنے کی تجویز پیش کی،

0

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پی پی پی پی کا مشترکہ پارلیمانی اجلاس

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ رکن قومی اسمبلی بی بی آصفہ بھٹو زرداری بھی موجود

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی پی پی پی کے مشترکہ پارلیمانی اجلاس میں شہدائے کارساز کو خراج عقیدت پیش کیا، جبکہ  مشترکہ پارلیمانی اجلاس کے شرکا نے شہدائے کارساز کے لئے دعا کی اور انھیں خراج تحسین پیش کیا،

آصفہ بھٹو  نے   اجلاس میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو پی پی پی اور پی پی پی پی کے مشترکہ اتحاد کا پارلیمانی لیڈر منتخب کرنے کی تجویز پیش کی، جس پر بلاول بھٹو  کو  متفقہ طور پر پاکستان پیپلزپارٹی اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے مشترکہ اتحاد کے پارلیمانی لیڈر منتخب کر لیا گیا،

بلاول بھٹو نے اس موقع پر جمہورتی کے لیے پیلزپارٹی کی خدمات اور قربانیوں پر روشنی ڈالی اور جیالوں کو پارٹی کے لیے ایک بڑا اثاثہ قرار دیا،

انھوں نے کہا کہ اس وقت پیپلزپارٹی ہی ملک کے حقیقی عوامی جماعت ہے جو عوام کی خوشحالی کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.