The news is by your side.

الیکشن کمیشن ہر صورت حکم پر عمل کرے،سپریم کورٹ نے دوسری بار وضاحت جاری کردی

0

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں سے متعلق اپنے فیصلے کی دوسری وضاحت جاری کی ہے، جس میں یہ وضاحت کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن کو سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کرنا لازمی ہے۔

سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں کے فیصلے کی دوسری وضاحت الیکشن کمیشن کی درخواست پر جاری کی۔

یہ وضاحت دو صفحات پر مشتمل ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ الیکشن ایکٹ میں کی گئی ترمیم کا سابقہ اطلاق کر کے 12 جولائی کے سپریم کورٹ کے فیصلے کو غیر مؤثر نہیں بنایا جا سکتا۔

سپریم کورٹ نے مزید کہا کہ عدالتی مختصر حکم کے بعد الیکشن ایکٹ میں کی گئی ترامیم کا فیصلے پر کوئی اثر نہیں ہوگا، اور الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کا پابند ہے۔

اکثریتی ججز نے وضاحت کی ہے کہ الیکشن کمیشن نے ایک متفرق درخواست میں یہ استدعا کی تھی کہ مختصر حکم نامہ الیکشن ایکٹ کے سیکشن 166 اور 104 کے تحت ہے، اور انہیں بتایا گیا کہ الیکشن ایکٹ میں سیکشن 104اے شامل کیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی نے بھی ایک متفرق درخواست دائر کی تھی، جس میں یہ کہا گیا کہ یہ معاملہ وضاحت طلب ہے، اور سپریم کورٹ کے مختصر حکم نامے کو متاثر نہیں کیا جا سکتا۔

دوسری وضاحت میں ججز نے بیان کیا کہ ہماری پہلی وضاحت مختصر فیصلے اور تفصیلی وجوہات کے درمیان ایک پل کی مانند تھی، اور ہم نے اپنے تفصیلی فیصلے میں تمام سوالات کے جوابات فراہم کر دیے ہیں، آرٹیکل 189 کے تحت ہمارا فیصلہ نافذ کرنا ضروری ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.