190 ملین پاؤنڈ کیس عمران،بشریٰ بریت کی درخواستوں کی 24 اکتوبر کو سماعت مقرر
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب درخواستوں پر سماعت کریں گے۔
اسلام آباد:190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں 24 اکتوبر کو سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ سماعت جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی طبیعت کی ناسازی کے باعث نہیں ہو سکی تھی، ڈویژن بنچ نے احتساب عدالت کو کیس کا حتمی فیصلے سنانے سے روک رکھا ہے۔
علاوہ ازیں توشہ خانہ کیس ٹو میں بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت 22 اکتوبر کو سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب 22 اکتوبر کو ضمانت کی درخواست پر سماعت کریں گے۔
رجسٹرار آفس نے ضمانت کی درخواست مقرر کرنے کی کاز لسٹ جاری کردی ہے۔
واضح رہے کہ اس کیس کی بھی گزشتہ سماعت جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی طبیعت ناسازی کے باعث نہ ہو سکی تھی۔
یاد رہے کہ اسپیشل جج سینٹرل نے بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت مسترد کر دی تھی۔