The news is by your side.

پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز،آسٹریلوی سکواڈ کا اعلان

0

کینبرا۔کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف ون ڈے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق  قومی ٹیم آئندہ ماہ نومبر میں آسٹریلیا کا دورہ کرے گی، جہاں تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 4 نومبر کو میلبرن میں کھیلا جائے گا۔

آسٹریلین نیشنل سلیکشن پینل کے چیئرمین جارج بیلی نے کہا کہ یہ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی سے قبل ہماری آخری ون ڈے سیریز ہے، جس کو مدنظر رکھتے ہوئے اسکواڈ تشکیل دیا گیا ہے۔پاکستان کے خلاف اس ون ڈے سیریز کی قیادت پیٹ کمنز کریں گے۔ اسکواڈ میں شان ایبٹ، کوپر کونولی، جیک فیرسر، آرون ہارڈی، جوش ہیزل ووڈ، جوش انگلیس، مارنس لیبسچین، گلین میکسویل، میتھیو شارٹ، اسٹیو اسمتھ، مچل اسٹارک، مارکس سٹوئنس اور ایڈم زمپا شامل ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.