The news is by your side.

پاکستان کے معروف اداکار عابد کشمیری انتقال کر گئے

0

 

لاہور۔پاکستان کے سینئر معروف اداکار عابد کشمیری 74 سال کی عمر میں مختصر علالت کے بعد وفات پا گئے۔مرحوم کے انتقال کی اطلاع دیتے ہوئے ان کی بیٹی نے بتایا کہ عابد کشمیری کچھ وقت سے بیمار تھے۔ انہوں نے اپنے پیچھے دو بیٹے اور دو بیٹیاں چھوڑیں۔عابد کشمیری 4 مئی 1950 کو لاہور میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے سینکڑوں ٹی وی ڈراموں، اسٹیج اور فلموں میں کام کیا۔ اپنی بے ساختہ مزاحیہ اداکاری کی وجہ سے وہ شائقین کے دلوں میں خاص مقام رکھتے تھے۔1988 میں انہیں فلم ’’بازار حسن‘‘ پر بہترین مزاحیہ اداکار کے لیے نگار ایوارڈ سے نوازا گیا۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.