The news is by your side.

نمبرز پورے ہیں،حکومت تمام جماعتوں سے مشاورت چاہتی ہے، بلاول بھٹوزرداری

0

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت کے پاس مکمل نمبر موجود ہیں، مگر وہ تمام جماعتوں سے مشاورت کی خواہاں ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ پارلیمانی کمیٹی کا تفصیلی اجلاس ہوا، جس میں پیپلز پارٹی نے اپنا مسودہ پیش کیا۔ حکومت نے وکلا تنظیموں کے ساتھ ہونے والی مشاورت اور تجاویز کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ آئینی عدالت اور ججوں کے تقرر کے طریقہ کار کے حوالے سے وکلا تنظیموں کے خیالات پیش کیے گئے، جبکہ حکومت نے اپنی تجاویز بھی پیش کیں۔

چیئرمین پی پی پی نے مزید کہا کہ اپوزیشن جماعتوں نے بھی آئینی ترمیم پر اپنی رائے دی۔ مولانا فضل الرحمن نے پیپلز پارٹی کے ساتھ مل کر متفقہ مسودہ تیار کرنے کا عزم ظاہر کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ بامعنی گفتگو ہوگی۔ حکومت بھی اس معاملے میں سنجیدہ ہے۔ وزیر قانون نے واضح کیا کہ دو تہائی اکثریت کے لیے نمبر پورے ہیں، تاہم حکومت تمام جماعتوں سے مشاورت کرنا چاہتی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومت کو زور زبردستی کرنے کے بجائے اتفاق رائے پر توجہ دینا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ کوشش ہوگی کہ تمام جماعتوں سے مشاورت کے بعد ایک متفقہ مسودہ پیش کر سکیں۔ اگر اتفاق رائے نہ ہوا تو حکومت کا یہ موقف کہ وقت ضائع نہ کیا جائے درست ہوگا۔

 

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.