The news is by your side.

ماضی کی مقبول جوڑی کرینہ اور شاہد کپور برسوں بعد ایک ساتھ، تصویر وائرل

0

نئی دہلی ۔بالی ووڈ کی مشہور فلم جب وی میٹ کے اسٹارز کرینہ کپور اور شاہد کپور برسوں بعد ایک ساتھ نظر آئے ہیں، اور ان کی یہ تصویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

ماضی میں ایک دوسرے کے عاشق رہنے والی یہ مقبول جوڑی کو دوبارہ ایک ساتھ دیکھ کر مداح خوشی کا اظہار کر رہے ہیں اور ان کے درمیان یہ غیر متوقع ملاقات دیکھ کر حیران بھی ہیں۔

کرینہ اور شاہد کا تعلق کچھ سالوں تک رہا تھا، لیکن پھر دونوں نے اپنی راہیں جدا کر لیں اور الگ الگ شادیاں کرلی۔ اس کے بعد انہیں کبھی ایک ساتھ نہیں دیکھا گیا، اور ایوارڈ شوز میں بھی کئی بار دونوں ایک دوسرے کو نظر انداز کرتے ہوئے نظر آئے تھے۔

حالیہ تصویر میں دونوں کو اپنے بچوں کے اسکول فنکشن میں ایک ساتھ دیکھا گیا، جہاں وہ اتفاقاً قریب بیٹھے ہوئے تھے۔ کرینہ کپور فنکشن کی پہلی قطار میں موجود تھیں، جبکہ شاہد کپور ان کے پیچھے بیٹھے ہوئے تھے۔

اس موقع پر، دونوں نے اپنے بچوں کی پرفارمنس پر خوشی کا اظہار کیا، اور کرینہ کے شوہر سیف علی خان بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

یاد رہے کہ جب وی میٹ 2007 میں ریلیز ہوئی تھی، اور اس فلم کے دوران کرینہ اور شاہد کے تعلق میں اختتام آیا تھا۔ تاہم، اسکرین پر ان کی جوڑی کو مداحوں نے بے حد پسند کیا تھا، اور آج بھی وہ دونوں کو ایک ساتھ اسکرین پر دیکھنے کی خواہش رکھتے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.