The news is by your side.

صرف ایک فلم سے 70 ملین ڈالرز کمانے والی مہنگی ترین اداکارہ

0

لاس اینجلس ۔فلم انڈسٹری میں مرد اور خواتین اداکاروں کے معاوضوں کی برابری کا مسئلہ عالمی سطح پر ایک طویل عرصے سے زیرِ بحث ہے۔ کئی اداکارائیں اس بات پر تنقید کرتی آئی ہیں کہ مرد اداکاروں کو خواتین کے مقابلے میں زیادہ معاوضہ دیا جاتا ہے، چاہے دونوں ہی مرکزی کردار ادا کر رہے ہوں۔

تاہم ایک اداکارہ نے اس روایت کو چیلنج کرتے ہوئے اپنے ہیرو سے دگنا معاوضہ حاصل کر کے سب کو حیران کن صورتحال میں ڈال دیا ہے۔ وہ اداکارہ دنیا کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ بھی بن چکی ہیں۔

یہ اعزاز ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ سینڈرا بُلک کے حصے میں آیا ہے، جنہوں نے 2013 کی بلاک بسٹر فلم گریویٹی سے مجموعی طور پر 70 ملین ڈالرز کمائے۔

رپورٹس کے مطابق سینڈرا بُلک کو اس سائنس فکشن تھرلر کے لیے 20 ملین ڈالرز کا پیشگی معاوضہ دیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ، انہوں نے فلم کے منافع میں 15 فیصد حصہ لینے کا معاہدہ کیا تھا، جس سے انہیں اضافی 50 ملین ڈالرز ملے۔ اس طرح، وہ ایک فلم سے 70 ملین ڈالرز معاوضہ لینے والی اداکارہ بن گئیں۔

بالی ووڈ میں بھی کئی معروف اداکارائیں اس امتیازی سلوک کے خلاف آواز اٹھا چکی ہیں، جن میں پریانکا چوپڑا بھی شامل ہیں، جو اب بالی ووڈ کو چھوڑ کر ہالی ووڈ میں اپنے فن کا مظاہرہ کر رہی ہیں اور مرد اداکاروں کے برابر معاوضہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہیں۔

یاد رہے کہ گریویٹی نے عالمی سطح پر 730 ملین ڈالرز سے زائد کمائے تھے، جبکہ فلم میں سینڈرا کے ساتھی اداکار جارج کلونی کو 35 ملین ڈالر کا معاوضہ ملا تھا، جو سینڈرا کی کمائی کا نصف حصہ تھا۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.