The news is by your side.

فانی گنگ کا سرغنہ2 ساتھیوں سمیت گرفتار

0

راولپنڈی (یو این آئی) تھانہ ائیرپورٹ کی چوکی انچارج سکیم تھری نے اہم کاروائی کے دوران چوری موبائل سنیچنگ سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث فانی گینگ کا سرغنہ 02 ساتھیوں سمیت گرفتارکرلیا۔ تھانہ ائیر پورٹ کی چوکی سکیم تھری کے انجارج ملک فیصل نے انتہائی مہارت سے کارروائی کرتے ہوئے فانی گینگ کے سرغنہ عرفان عرف فانی کو ساتھیوں سمیت گرفتار کر کے چھینی گئی رقم 45000 روپے، موٹر سائیکل اور 03 موبائل فون برآمد ملزمان سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا،گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ عرفان عرف فانی، اویس اور عمر فاروق شامل ہیں

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.