پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا خطرہ،عوام کی پیٹرول پمپس پر لمبی قطاریں۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آج جمعہ کو پھر بھاری اضافے کا خدشہ، عوام پریشان۔
اسلام آباد: ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خطرہ، بھاری قیمت کے باوجود خریداروں کی پیٹرول پمپ پر لگیں لمبی قطاریں، قیمتوں میں اضافے کی خبروں کے نتیجے میں کئی پیٹرول پمپ مالکان نے اپنے پمپوں کو تالے لگا دیے،
وفاقی دارلحکومت میں جمعرات کو دن بھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی خبریں گردش کرتی رہیں،
پیٹرول کی قیمت میں 50سے 55 جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 45 سے 50 روپے اضافے کی باز گشت سنائی دیتی رہی،
شام تک ان خبروں نے تقویت پکڑی تو عوام نے پیٹرول پمپوں کی طرف دوڑ لگا دی،
رات گئے تک جڑوان شہروں کے پیٹرول پمپس پر لگی خریداروں کی لمبی قطاریں دیکھ کر لگا کہ یہاں مفت پیٹرول بانٹا جا رہا ہو،
یہ صورتحال دیکھ کر کئی مالکان نے اپنے پمپس پر پیٹرول کی فروخت بند کر دی تاکہ قیمتوں میں اضافے کے بعد فروخت سے زیادہ سے زیادہ منافع کمایا جا سکے،
اگرچہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں پہلے ہی 400 کے قریب قریب ہیں ،
حکومت نے قیمتوں میں ہفتہ وار ردوبدل کا طریقہ کار اختیار کر رکھا ہے اور جمعہ کے روز قیمتوں کے تعین کا اعلان کیا جاتا ہے،
آج قیمتوں میں پھر اضافے کا قومی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے اور اسی خطرے سے دوچار عوام قیمتوں میں اضافے کے اعلان سے قبل ہیں جس قدر ممکن ہو سکے فائدہ اٹھانے کی جستجو میں مبتلا دکھائی دیتے رہے،