The news is by your side.

ایون فیلڈ ریفرنس کیس:نیب کو شواہد کا پتہ ہی نہیں ،چیف جسٹس

0

اسلام آبا د(یو این آئی)چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق نے العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنسز میںریمارکس دیئے ہیں کہ نیب کو پتہ ہی نہیں ہے کہ شواہد کیا ہے ، چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل بینچ نے سماعت کی، سابق وزیر اعظم نواز شریف اپنی قانونی ٹیم کے ہمراہ پیش ہوئے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ یہ جو حقائق آپ نے دیئے ہیں کیا یہ ریفرنس دائر کرنے سے پہلے کے ہیں؟ امجد پرویز نے جواب دیا کہ 3 حقائق ریفرنس سے پہلے کے ہیں، باقی بعد کے ہیں۔امجد پرویز نے 20 اپریل 2017 کے سپریم کورٹ کے پاناما فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں پاناما جے آئی ٹی تشکیل دی گئی تھی، 2017 میں سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی تشکیل دی تھی۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے استفسار کیا کہ کیا اس کا کوئی اسکوپ ہے؟ امجد پرویز نے جواب دیا کہ سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی کی تشکیل اپنی معاونت کے لیے دی تھی، جے آئی ٹی نے اپنی رپورٹ 10 جولائی 2017 کو سپریم کورٹ میں جمع کرائی۔

کیس کے دوران چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نےا ہم ریمارکس دیئے اور کہا کہ معذرت کے ساتھ نہ چارج صحیح فریم ہوا اور نہ نیب کو پتا تھا کہ شواہد کیا ہیں۔عدالت نے مزید سماعت29نومبر تک ملتوی کر دی

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.