The news is by your side.

بنوں میں افغان شہری کا خود کش دھماکہ،2شہری شہید،10 زخمی

0

راولپنڈی(یو این آئی)خیبر پختونخواہ کے علاقے بنوں کے ضلع بکاخیل میں خودکش بمبارنے خودکودھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں 2 عام شہری شہید جبکہ 3 اہلکاروں سمیت 10 شہری زخمی ہوگئے ۔

پاک فوج کے تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق خودکش بمبارموٹرسائیکل پرسوارہوکرسکیورٹی فورسزکے قافلے سے ٹکرایا گیا ،خود کش دھماکے سے میں 2 بے گناہ شہری شہید اور 10 زخمی ہوگئے

آئی ایس پی آر کے مطابق زخمیوں میں 7عام شہری اور3سکیورٹی اہلکارشامل ہیں جنہیں فوری طور پر قریبی ہسپتالوں میں پہنچا دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہمی کی جارہی ہے

خود کش بمبار کی شناخت افغان شہری کے طور پر ہوئی جو حافظ گل بہادر گروپ سے وابستہ تھا، دہشت گرد کا نام رابن اللہ ولد خانور گل جبکہ اس کا تذکرہ نمبر 08916164 ہے۔ رابن اللہ 26 نومبر کو افغان شناختی کارڈ پر پاکستان میں داخل ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے ،سیکیورٹی فورسزدہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں،بہادرشہریوں اورجوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کوتقویت دیتی ہیں

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.