The news is by your side.

عاشورہ محرم الحرام کے دوران فول پروف سکیورٹی انتظامات کا سلسلہ جاری۔

انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آبادسید علی ناصر رضوی نے سینئر افسران کے ہمراہ سیکٹر G-9اور شاہ اللہ دتہ میں واقع امام بارگاہوں کا دورہ

0

اسلام آباد: محرم الحرام کے دوران فول پروف سکیورٹی انتظامات اور امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کیلئے اسلام آباد پولیس کی جانب سے نگرانی اور فیلڈ وزٹس کا سلسلہ جاری ہے،

اس سلسلے میں انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آبادسید علی ناصر رضوی نے سینئر افسران کے ہمراہ سیکٹر G-9اور شاہ اللہ دتہ میں واقع امام بارگاہوں کا دورہ کیا،

جہاں انہوں نے مجالس اور جلوسوں کیلئے کیے گئے سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا،

آئی جی اسلام آباد نے تعینات نفری، داخلی و خارجی راستوں، سکیورٹی حصار، چیکنگ کے نظام اور مجموعی انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے سیف سٹی کیمروں، جدید ٹیکنالوجی اور لائیو مانیٹرنگ سسٹم کے موثر استعمال کو مزید فعال بنانے کی ہدایات جاری کیں،

انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اور پرامن ماحول کی فراہمی اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے،

اسی طرح اسلام آباد پولیس کے سینئر افسران نے بھی مختلف امام بارگاہوں، مجالس اور جلوسوں کے روٹس کا دورہ کرتے ہوئے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا،

افسران نے امام بارگاہ سائیں بوٹا دربار سمیت دیگر اہم مقامات پر تعینات پولیس اہلکاروں سے بریفنگ لی اور انہیں دوران ڈیوٹی مکمل چوکنا رہنے، فرائض منصبی ذمہ داری اور مستعدی کے ساتھ انجام دینے کی ہدایت کی تاکہ مجالس کے دوران امن و امان کی صورتحال کو ہر صورت برقرار رکھا جا سکے،

اسی سلسلے میں شاہ اللہ دتہ کے علاقے میں جلوس کے روٹ اور اس سے منسلک سکیورٹی انتظامات کا بھی تفصیلی معائنہ کیا گیا،

پولیس افسران نے جلوس کے راستوں، داخلی و خارجی پوائنٹس، نگرانی کے نظام اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اٹھائے گئے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ اہلکاروں کو سکیورٹی پلان پر مکمل عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں، مزید برآں،

 

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.