سیول(یو این آئی) جنوبی کوریا میں امریکی فوج کا ایف سولہ طیارہ معمول کی تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا کے مغربی ساحل گنسن میں واقع ایک امریکی ہوائی اڈے سے معمول کی تربیتی پرواز بھرنے والے ایف-16 طیارے کو ہنگامی صورت حال کا سامنا کرنا پڑا۔
پرواز بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہوگیا جس کے بعد شروع کیے جانے والے سرچ ا?پریشن کے دوران جنوبی کوریا کے کوسٹ گارڈز کو طیارہ مل گیا۔
گرنے والے امریکی طیارے میں ایک پائلٹ موجود تھا جسے جنوبی کوریا کے کوسٹ گارڈز نے بروقت کارروائی کرکے زندہ نکال لیا اور واپس کنساس ایئربیس پہنچا دیا
واضح رہے جنوبی کوریا میں امریکی فوج کے زیر استعمال دو ایئربیس ہیں۔ شمالی کوریا کے مقابلے میں امریکا اور جنوبی کوریا حلیف ممالک ہیں۔