ممبئی(یو این آئی)مقبول ترین بالی ووڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن نے میگا اسٹار شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان کی ڈیبیو فلم “دی آرچیز” سے متعلق منفی پوسٹ لائک کرنے پر معافی مانگ لی۔
سہانا خان کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی ڈیبیو فلم “دی آرچیز” سے متعلق ایک پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں فلم کے تمام اسٹارز کی اداکاری کا مذاق ا±ڑایا گیا تھا۔
پوسٹ کو جہاں سوشل میڈیا صارفین نے لائک کیا اور تبصرے کیے تو وہیں معروف بالی ووڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن نے بھی اس پوسٹ کو لائک کردیا تھا جس کے بعد اداکارہ پر کڑی تنقید کی گئی۔
تنقید سے تنگ آکر روینہ ٹنڈن نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پر اسٹوری میں ایک معافی نامہ جاری کیا تھا
اداکارہ نے کہا تھا کہ میں نے غلطی سے پوسٹ لائک کردی تھی، مجھے دراصل معلوم ہی تھا کہ پوسٹ کس بارے میں ہے
اسکرولنگ کرتے ہوئے غلطی سے پوسٹ لائک ہوگئی، میری اس غلطی کی وجہ سے اگر کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو میں معذرت خواہ ہوں
انہوں نے یہ اسٹوری کچھ دیر کے بعد اپنے افیشل انسٹاگرام اکاﺅنٹ سے ڈیلیٹ کردی
تاہم ا±ن کے معافی نامے کا اسکرین شاٹ سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر تیزی سے وائرل ہورہا ہے۔