The news is by your side.

بھارتی سپریم کورٹ کے مقبوضہ کشمیر سے متعلق فیصلے کو مسترد کر تے ہیں، پاکستان

0

اسلام آباد(یو این آئی) پاکستان نے مقبوضہ جموں کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بھارتی غیرآئینی اقدام پر بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کو مسترد کر دیا

ترجمان دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق کشمیریوں کو اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق حق خود ارادیت کا ناقابل تنسیخ حق حاصل ہے۔

بین الاقوامی قانون 5 اگست 2019 کے بھارت کے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات کو تسلیم نہیں کرتا

بھارت کو کشمیری عوام اور پاکستان کی مرضی کے خلاف اس متنازعہ علاقے کی حیثیت سے متعلق یکطرفہ فیصلے کرنے کا کوئی حق نہیں

پاکستان جموں و کشمیر پر بھارتی آئین کی بالادستی کو تسلیم نہیں کرتا جبکہ کوئی بھی عمل، جو بھارتی آئین کے تابع ہے، کوئی قانونی اہمیت نہیں رکھتا۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے واضح کیا کہ پاکستان بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کو سختی سے مسترد کرتا ہے، جموں و کشمیر عالمی سطح پر ایک تنازعہ ہے اور جموں کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادیں موجود ہیں۔

جلیل عباس نے کہا کہ بھارت کو کسی قسم کے یکطرفہ اقدامات کا کوئی حق نہیں، بھارتی سپریم کورٹ کے آج کے فیصلے کی کوئی حیثیت نہیں، پانچ اگست 2019 کے بھارتی اقدامات غیر قانونی اور اقوام متحدہ قراراداوں کی خلاف ورزی تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے بین الاقوامی ذمہ داریاں پوری نہیں کیں، پاکستان کشمیریوں کے حق خودارادیت کی بھرپور حمایت کرتا رہے گا۔

جلیل عباسی نے کہا کہ ریاستی حیثیت کی بحالی، ریاستی اسمبلی کے انتخابات کا انعقاد یا اسی طرح کے اقدامات کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کی فراہمی کے متبادل کے طور پر کام نہیں کر سکتے

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.