“دتز فرانک ٹی” میں بین الاقوامی ذائقوں کے ساتھ مزیدار رولز اور ان کے ساتھ مخصوص کڑک چائے پیش کی جاتی ہے، جو دبئی کے فوڈ ڈیلیوری پلیٹ فارم Talabat UAE پر دستیاب ہیں۔ یہ رولز اور چائے اب دبئی کے کھانے کے شوقین افراد کے لیے آسانی سے گھر پر منگوائے جا سکتے ہیں۔
مانیتا دت نے اس موقع پر انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں سنجے دت خود مزیدار رولز تیار کرتے ہوئے نظر آئے۔ ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے لکھا، “بین الاقوامی ذائقوں اور دیسی محبت کے ساتھ تیار کردہ مزیدار رولز، اور ان کے ساتھ تازہ دم کرنے والی کڑک چائے!”
اس فوڈ وینچر کے آغاز پر بالی ووڈ کی معروف شخصیات نے اس جوڑے کی تعریف کی۔ سلمان خان نے مزاحیہ انداز میں کہا، “بابا ہو یا رولز، کوئی دت کی طرح نہیں کر سکتا!” جبکہ اجے دیوگن نے لکھا، “فلموں سے کھانوں تک، دت ہمیشہ جیت جاتے ہیں!”
سنجے دت اور مانیتا دت کا یہ نیا فوڈ وینچر دبئی میں فوڈ انڈسٹری میں ایک نیا رنگ لا رہا ہے، اور ان کے مداحوں کو نہ صرف ان کی فلموں میں بلکہ اب ان کے منفرد کھانے کے تجربات میں بھی شامل ہونے کا موقع مل رہا ہے۔