The news is by your side.

اتحاد تنظیم المدارس کا مدارس رجسٹریشن بل کا فوری گزٹ نوٹی فکیشن جاری کرنے کا مطالبہ

0

اسلام آباد ۔اتحاد تنظیم مدارس نے حکومت سے مدارس رجسٹریشن بل کے گزٹ نوٹیفکیشن کو فوری طور پر جاری کرنے کی درخواست کی ہے۔

اسلام آباد میں اتحاد تنظیم مدارس کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں معروف علما، بشمول مفتی منیب الرحمان، مفتی تقی عثمانی، اور دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔

اجلاس کے بعد مولانا فضل الرحمان نے مفتی تقی عثمانی اور مفتی منیب الرحمان کے ہمراہ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ مدارس رجسٹریشن بل کوئی متنازع معاملہ نہیں ہے کیونکہ یہ پارلیمنٹ سے منظور ہوچکا ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا بل کی منظوری کے بعد کسی نے اعتراض اٹھایا ہے؟

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ان کی شکایت حکومت سے ہے، لیکن ان کا مؤقف آئین و قانون کے دائرے میں ہے، اور وہ کسی قسم کی غیر ضروری بات نہیں کرنا چاہتے۔

مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ مدارس بل اب قانون کی حیثیت اختیار کرچکا ہے، اور صدر مملکت نے دس دن کے اندر اس پر کوئی اعتراض نہیں کیا۔ انہوں نے زور دیا کہ قانون کے مطابق اس کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر مدارس رجسٹریشن بل کی منظوری کے برخلاف کوئی اقدام ہوا تو تمام متعلقہ افراد مل بیٹھ کر آئندہ کے اقدامات کا فیصلہ کریں گے۔

ادھر، ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنما آج مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کریں گے، جس میں مدارس بل پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.