The news is by your side.

فیلڈ جنرل کورٹ مارشل نے سانحہ 9 مئی میں ملوث 25 مجرموں کو سزائیں سنادیں

0

راولپنڈی ۔فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کے فیصلے: 9 مئی کے سانحے میں ملوث 25 افراد کو سزائیں

آئی ایس پی آر کے مطابق، فیلڈ جنرل کورٹ مارشل نے 9 مئی 2023 کے پرتشدد واقعات میں ملوث 25 افراد کو پہلے مرحلے میں سزا سنا دی ہے۔ یہ فیصلے تمام شواہد کی تفصیلی جانچ اور قانونی تقاضوں کی تکمیل کے بعد سنائے گئے ہیں۔ سزا یافتہ افراد کو قانونی حقوق فراہم کیے گئے تاکہ انصاف کے تمام تقاضے پورے ہوں۔

9 مئی 2023 کو، ملک نے ایک افسوسناک دن دیکھا جب منظم منصوبہ بندی کے تحت مسلح افواج کی تنصیبات اور شہداء کی یادگاروں پر حملے کیے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، یہ حملے نفرت اور جھوٹ پر مبنی سیاسی بیانیے کا نتیجہ تھے، جو عوام کو گمراہ کرنے کے لیے تیار کیا گیا تھا۔

بیان میں کہا گیا کہ ان پرتشدد واقعات نے پوری قوم کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا۔ فوجی تنصیبات اور عوامی املاک کو نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ قوم کے شہداء کی بے حرمتی کی گئی، جو ناقابل قبول ہے۔

تحقیقات اور قانونی کارروائی
آئی ایس پی آر کے مطابق، 9 مئی کے واقعات کے بعد تمام شواہد کو باریک بینی سے پرکھا گیا اور ملوث افراد کے خلاف ناقابل تردید شواہد اکٹھے کیے گئے۔ کچھ مقدمات قانون کے مطابق فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کے سپرد کیے گئے، جہاں ٹرائل مکمل ہوا۔

سپریم کورٹ کے سات رکنی بینچ نے 13 دسمبر 2024 کو حکم دیا کہ زیر التواء مقدمات کے فیصلے فوری طور پر کیے جائیں۔ ان احکامات کی روشنی میں قانونی عمل مکمل کر کے فیصلے سنائے گئے۔

سزاؤں کی تفصیلات
ان مقدمات میں سزا پانے والے 25 افراد کو مختلف مدت کی قید سنائی گئی، جن کی تفصیلات یہ ہیں:

  1. جناح ہاؤس حملہ: جان محمد خان ولد طور خان – 10 سال قید بامشقت
  2. جناح ہاؤس حملہ: محمد عمران محبوب ولد محبوب احمد – 10 سال قید بامشقت
  3. جی ایچ کیو حملہ: راجہ محمد احسان ولد راجہ محمد مقصود – 10 سال قید بامشقت
  4. پنجاب رجمنٹل سنٹر مردان حملہ: رحمت اللہ ولد منجور خان – 10 سال قید بامشقت
  5. پی اے ایف بیس میانوالی حملہ: انور خان ولد محمد خان – 10 سال قید بامشقت
  6. بنوں کینٹ حملہ: محمد آفاق خان ولد ایم اشفاق خان – 9 سال قید بامشقت
  7. چکدرہ قلعہ حملہ: داؤد خان ولد امیر زیب – 7 سال قید بامشقت
  8. جناح ہاؤس حملہ: فہیم حیدر ولد فاروق حیدر – 6 سال قید بامشقت
  9. ملتان کینٹ چیک پوسٹ حملہ: زاہد خان ولد محمد خان – 4 سال قید بامشقت
  10. پنجاب رجمنٹل سینٹر مردان حملہ: یاسر نواز ولد امیر نواز خان – 2 سال قید بامشقت
  11. جناح ہاؤس حملہ: عبدالہادی ولد عبدالقیوم – 10 سال قید بامشقت
  12. جناح ہاؤس حملہ: علی شان ولد نور محمد – 10 سال قید بامشقت
  13. جناح ہاؤس حملہ: داؤد خان ولد شاد خان – 10 سال قید بامشقت
  14. جی ایچ کیو حملہ: عمر فاروق ولد محمد صابر – 10 سال قید بامشقت
  15. پی اے ایف بیس میانوالی حملہ: بابر جمال ولد محمد اجمل خان – 10 سال قید بامشقت
  16. جناح ہاؤس حملہ: محمد حاشر خان ولد طاہر بشیر – 6 سال قید بامشقت
  17. جناح ہاؤس حملہ: محمد عاشق خان ولد نصیب خان – 4 سال قید بامشقت
  18. ملتان کینٹ چیک پوسٹ حملہ: خرم شہزاد ولد لیاقت علی – 3 سال قید بامشقت
  19. جناح ہاؤس حملہ: محمد بلاول ولد منظور حسین – 2 سال قید بامشقت
  20. پنجاب رجمنٹل سینٹر مردان حملہ: سیعد عالم ولد معاذ اللہ خان – 2 سال قید بامشقت
  21. آئی ایس آئی آفس فیصل آباد حملہ: لئیق احمد ولد منظور احمد – 2 سال قید بامشقت
  22. جناح ہاؤس حملہ: علی افتخار ولد افتخار احمد – 10 سال قید بامشقت
  23. جناح ہاؤس حملہ: ضیا الرحمان ولد اعظم خورشید – 10 سال قید بامشقت
  24. پنجاب رجمنٹل سینٹر مردان حملہ: عدنان احمد ولد شیر محمد – 10 سال قید بامشقت
  25. پنجاب رجمنٹل سینٹر مردان حملہ: شاکر اللہ ولد انور شاہ – 10 سال قید بامشقت

مزید قانونی کارروائیاں
آئی ایس پی آر نے کہا کہ دیگر ملزمان کی قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد ان کی سزائیں بھی دی جائیں گی۔ 9 مئی کے واقعات پر انصاف قوم کے لیے ایک سنگ میل ہے، اور یہ سزا ان افراد کے لیے تنبیہ ہے جو قانون کو ہاتھ میں لیتے ہیں یا جھوٹے پروپیگنڈے کا شکار ہوتے ہیں۔

ریاست کی عملداری
ریاست پاکستان 9 مئی کے واقعات کے مکمل انصاف کو یقینی بنائے گی۔ آئین اور قانون کے مطابق تمام سزا یافتہ مجرموں کو اپیل کا حق حاصل ہے۔

آئی ایس پی آر نے زور دیا کہ 9 مئی کے مقدمات میں انصاف کے ذریعے نفرت اور جھوٹ پر مبنی سیاست کو دفن کیا جائے گا اور ریاست کی بالادستی کو قائم رکھا جائے گا۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.