The news is by your side.

ڈیزل سستا،پٹرول کی قیمت برقرار

0

اسلام آباد۔حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے، تاہم پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 252 روپے 10 پیسے پر برقرار رکھی گئی ہے۔

وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے عالمی مارکیٹ میں گزشتہ 15 دنوں کے دوران قیمتوں میں ہونے والے اتار چڑھاؤ کو مدنظر رکھتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کیا ہے۔

حکومتی فیصلے کے مطابق آئندہ 15 دن کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اعلامیے میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ نئی قیمتوں کا نفاذ 16 دسمبر سے آئندہ 15 دنوں تک کے لیے ہوگا۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.