لاہور۔پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عرفان نے بھی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ یہ اعلان انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (پرانا ٹوئٹر) پر کیا۔ اپنے پیغام میں محمد عرفان نے کہا کہ انہوں نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا ہے اور اس کے دوران انہیں سپورٹ کرنے پر ساتھی کھلاڑیوں، کوچنگ اسٹاف اور تمام لوگوں کا شکرگزار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اس کھیل کی حمایت کرتے رہیں گے جس نے انہیں سب کچھ دیا۔

محمد عرفان نے اپنے کیریئر میں 4 ٹیسٹ میچز، 60 ون ڈے اور 22 ٹی20 میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ ان کا کیریئر طویل القامت فاسٹ بولر کے طور پر نمایاں رہا، اور وہ اپنے قد اور باؤنس کی وجہ سے جانے جاتے ہیں۔

یہ محمد عرفان کی جانب سے انٹرنیشنل کرکٹ کو الوداع کہنے کا اعلان، حالیہ چند دنوں میں پاکستانی کرکٹرز کے ریٹائرمنٹ کے سلسلے کا حصہ ہے، کیونکہ اس سے قبل فاسٹ بولر محمد عامر اور آل راؤنڈر عماد وسیم بھی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر چکے ہیں۔