قائداعظم بین الصوبائی گیمز کا اغاز۔ وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے افتتاح کیا۔
ملک بھر بشمول گلگت بلتستان سے سینکڑوں کھلاڑی مختلف گیمز میں حصہ لے رہے ہیں،کھیلوں کے آغاز سے قبل کھلاڑیوں کا مارچ پاسٹ
اسلام آباد:قائد اعظم بین الصوبائی گیمز کا اغاز ہو گیا۔وزیر اعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثنا اللہ نے گیمز کے اغاز کا باقاعدہ اعلان کیا۔
نوح دستگیر بٹ، شبانہ اختر، منظور الحسن، اعصام الحق قریشی، محمد اصف، حیدر علی، سلیمان اقبال بٹ، کشمالہ طلعت اور ارشد ندیم نے مشعل لیکر گراونڈ کا چکر لگایا،بعد ازاں ارشد ندیم نے جناح سٹیڈیم میں موجود مشعل کو روشن کیا۔ جس کے بعدتمام ٹیموں کے کھلاڑیوں نے مارچ پاسٹ میں حصہ لیا،نوح دستگیر بٹ نے تمام کھلاڑیوں سے حلف لیا۔ا
س موقع اپنے خطاب میں وزیر اعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ حکومت اور وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے کھلاڑیوں کو خوش امدید کہتا ہوں، اب کھیل کے میدان اباد ہونگے اور پاکستان کا تشخص روشن ہو گا،پچھلے سالوں میں کھیلوں کے حوالے سے کچھ نہیں کیا گیا، ہر سال ان گیمز کا انعقاد ضروری ہے ،کھلاڑیوں کیلئے ہائی پرفارمنس اکیڈمیز کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہے اور بائیو مکینک لیب کا قیام بھی ہو چکا ہے، ان گیمز سے نکلنے والے ٹیلنٹڈ کھلاڑیوں کو اس اکیڈمی کا حصہ بنایا جائیگا اور ان کو تمام معیاری سہولتیں فراہم کی جائینگی، ہاسٹل بھی تعمیر کر رہے ہیں_ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ حکومت نے ڈیپارٹمنٹل سپورٹس کی بحالی کا بھی فیصلہ کیا ہے جس سے کھلاڑیوں کو وظائف اور ملازمتیں ملیں گی،
رانا ثنا اللہ نے اس موقع پر پیرا اولمپکس میں گولڈ میڈل حاصل کرنیوالے کھلاڑی حیدر علی کو 50 لاکھ روپے مالیت کا چیک بھی دیا۔اخر میں اتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا جس کے بعد میوزیکل ایوننگ کا بھی اہتمام کیا گیا،