اسلام آبا د۔وزیر اعظم شہباز شریف نے مجلس شوریٰ پارلیمنٹ کا اجلاس بلانے کی ایڈوائس صدر مملکت کو بھجوا دی۔پارلیمانی ذرائع کے مطابق وزارت پارلیمانی امور نے وزیراعظم کو مشترکہ اجلاس بلانے کی سمری بھجوائی تھی،وزیر اعظم نے مشترکہ اجلاس 17 دسمبر کو دن گیارہ بجے بلانے کی ایڈوائس بھیجی،مشترکہ اجلاس میں دینی مدارس کی رجسٹریشن سمیت آٹھ بلز کی منظوری کا امکان ہے،دینی مدارس کی رجسٹریشن سے متعلق نئے بل پر حکومت جے یو آئی ف کی مشاورت جاری ہے۔