The news is by your side.

بل پر صدر کے اعتراضات”بلی تھیلے“ سے باہر آگئی ،جے یو آئی (ف)

0

اسلام آبا د۔دینی مدارس رجسٹریشن بل پر صدر کے اعتراضات پر جے یو آئی کے رہنما حافظ حمداللہ نے رد عمل میں کہا ہے کہ پارلیمنٹ کا پاس کردہ، مدارس رجسٹریشن بل پر ایوان صدر کے اعتراضات سے،،بلی تھیلے،،سے باہر آگئی ہے۔

بل پر اعتراضات سے ثابت ہوا کہ اصل مقصد مدارس کو،فیٹیف،کے کہنے پر،فیٹیف،کے حوالے کرنا ہے، یہ بھی ثابت ہوگیا کہ پارلیمنٹ پاکستان کا نہیں،فیٹیف، کا پارلیمنٹ ہے، کیا،فیٹیف،ہمیں ڈکٹیٹ کرے گا کہ کون سا ادارہ کس قانون کے تحت کام کرے گا؟

قوم پر واضح ہوگیا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کا پارلیمنٹ قانون سازی میں آج بھی آزاد نہیں ہے ،ایوان صدر کے،بابووں،نے سوسائیٹیزایکٹ، پڑھا ہی نہیں ورنہ اعتراضات اٹھانے کی نوبت ہی نہیں آتی۔ کیا سوسائیٹیزایکٹ کا قیام ،فائن آرٹ،کےلئے ہیں؟ ایوان صدر قوم کو بتائے کہ آج تک،فائن آرٹ،کے ادارے کتنے ہیں،آٹے میں نمک کے برابر بھی نہیں ہیں،ایوان صدر کے مدارس بل پر اعتراضات محض،،جوک ،ہیں اور کچھ نہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.