The news is by your side.

26ویں آئینی ترمیم سیاسی و معاشی استحکام میں سنگ میل ہے، وزیراعظم

0

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم سیاسی اور اقتصادی استحکام کے لیے ایک اہم قدم ہے، جو ملک کی ترقی اور خوشحالی کا باعث بنے گی۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے 26ویں آئینی ترمیم کی منظوری پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ اس ترمیم میں صدر مملکت، بلاول بھٹو اور نواز شریف کا اہم تعاون شامل ہے، اور مولانا فضل الرحمان کا بھی شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم نے بتایا کہ 26ویں آئینی ترمیم پر حکومت میں شامل اتحادیوں کے ساتھ مشاورت کی گئی، اور یہ ترمیم سیاسی رہنماؤں کے درمیان گفتگو کی عکاسی کرتی ہے۔ یہ آئینی ترمیم 2006 میں طے پانے والے میثاق جمہوریت کی تکمیل کی طرف ایک قدم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جوڈیشل بینچ کے قیام سے عوام کو سہولت ملے گی اور کئی سالوں سے زیر التوا مقدمات حل ہوں گے۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.