The news is by your side.

بی این پی مینگل کے منحرف سینٹر قاسم رونجھو سینیٹ رکنیت سے مستعفیٰ

0

اسلام آباد: بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کے مستعفی سینیٹر قاسم رونجھو نے سینیٹ کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔

معلومات کے مطابق، بی این پی مینگل کے مستعفی سینیٹر قاسم رونجھو نے اپنا استعفیٰ سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کرایا۔ قاسم رونجھو نے پارٹی کی پالیسی سے انحراف کرتے ہوئے 26 ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دیا تھا۔

مزید ذرائع کا کہنا ہے کہ بی این پی مینگل کے قائد نے ووٹ دینے والے دونوں اراکین سے استعفیٰ طلب کیا تھا، جن میں قاسم رونجھو کے ساتھ نسیمہ احسان بھی شامل ہیں، جنہوں نے بھی 26 ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دیا۔ اختر مینگل نے دونوں اراکین سے ترمیم کی منظوری کی شام ہی استعفیٰ طلب کر لیا تھا۔

 

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.