The news is by your side.

کرم میں قبائل کے مابین فائرنگ؛ 11 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

0

کرم: پارا چنار کے اپر کرم ڈویژن میں قبائل کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق یہ واقعہ کنج علیزئی کے پہاڑی علاقے میں پیش آیا، جہاں شنگک کے شکاریوں پر مقبل قبائل نے فائرنگ کی۔ اس واقعے میں 11 افراد ہلاک ہوئے، جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے، جبکہ 5 دیگر زخمی ہیں۔

فائرنگ کا یہ واقعہ پہاڑوں اور قریبی سڑک پر ہوا۔ زخمیوں میں سے کچھ کی حالت نازک ہونے کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ موجود ہے۔

واقعے کے بعد، علاقے کی پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور شواہد و بیانات اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

زخمی افراد کو طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو پارا چنار اسپتال منتقل کیا گیا ہے، جبکہ پولیس نے علاقے کو گھیر کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.