The news is by your side.

0

واشنگٹن:اسرائیل کاکٹر حامی  امریکی کانگریس کے رکن ٹام سوازی بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت کے حوالے سے فکر مندہونے لگے۔ٹام سوازی نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی صحت کے بارے میں وزیر خارجہ بلنکن کو خط لکھ کر اپنی تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ ہمیں اپنے حلقے کے ووٹرز اور پاکستانی اوورسیز کمیونٹی کو عمران خان کی صحت سے آگاہ کرنا چاہیے۔ ٹام سوازی کا اگلے ماہ نومبر میں پاکستان کا دورہ متوقع ہے اور وہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کی کوشش بھی کریں گے۔

صیہونیت کے حامی ٹام سوازی نیو یارک کے صیہونی اکثریتی علاقے سے ڈیموکریٹک پارٹی کے ٹکٹ پر رکن کانگریس منتخب ہوئے۔ وہ اپنی صیہونی وابستگی اور امریکی یہودی کمیونٹی کے اہم حمایتی کے طور پر مشہور ہیں۔

امریکہ کی طاقتور صیہونی لابی نے ستمبر 2024ء میں ٹام سوازی کو کانگریس کے پاکستان کاکس کا صدر مقرر کیا۔ ٹام سوازی بانی پی ٹی آئی کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ اور سابق سالے زیک گولڈ اسمتھ کے قریبی دوست ہیں۔ وہ فلسطینیوں کے شدید مخالف، اسرائیل کے دورے کے دوران اکثر دیوار گریہ پر بھی نظر آتے ہیں۔ٹام سوازی غزہ پر اسرائیلی حملے کے سرگرم حامیوں میں شامل ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی حمایت کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، یہ ہمارے لیے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.