The news is by your side.

شہریوں کی جان ومال کا تحفظ کرنے پر آئی جی پنجاب کا پولیس اہلکاروں کو شاباش

0

راولپنڈی ۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے راولپنڈی میں لا اینڈ آرڈر کے قیام اور شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے پر راولپنڈی پولیس کی تعریف کی ہے۔انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ راولپنڈی پولیس نے جانفشانی، جرات اور بہادری سے امن و امان برقرار رکھا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ آر پی او، سی پی او اور ایس ایس پی آپریشنز راولپنڈی سمیت تمام متعلقہ افسران فیلڈ میں ہمہ وقت موجود رہے اور فلیگ مارچ سمیت سکیورٹی اور ٹریفک انتظامات کو مؤثر بنایا گیا۔

آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ راولپنڈی ریجن میں حالات مجموعی طور پر پرامن رہے اور قانون کی پاسداری کو یقینی بنایا گیا۔ انہوں نے راولپنڈی پولیس کے تمام فیلڈ یونٹس کی کارکردگی کی تعریف کی اور زخمی ہونے والے افسران اور جوانوں کو سلام پیش کیا۔ڈاکٹر عثمان انور نے شہریوں، سکیورٹی اداروں اور میڈیا کے تعاون کا شکریہ ادا کیا اور فورس کو ہدایت کی کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے اسی جذبے کے ساتھ کام جاری رکھیں۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.