The news is by your side.

دفعہ 144 کی خلاف ورزی ،پی ٹی آئی رہنمائوں کیخلاف مقدمات درج

0

راولپنڈی: دفعہ 144 کی پابندی کی خلاف ورزی پر تھانہ آر اے بازار میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔یہ مقدمہ پولیس کی مدعیت میں 16 ایم پی او، دفعہ 144 کی خلاف ورزی (دفعہ 188)، روڈ بلاک کرنے اور پنجاب حکومت کے خلاف نعرہ بازی سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔

تھانہ نیوٹاون کے مقدمے میں مظاہرین کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ انہوں نے پیٹرول میں کپڑا بھگو کر پولیس وین کو آگ لگانے کی کوشش کی اور پیٹرول کی بوتل بھی برآمد ہوئی۔

مقدمے میں امیدوار این اے 56 شہریار ریاض، امیدوار این اے 57 سمابیہ طاہر، ایم پی اے اسد عباس، تنویر اسلم، سابق ایم پی ایز اعجاز جازی، راجہ راشد حفیظ، عالیہ حمزہ اور کرنل راجمل صابر کو نامزد کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ پی ٹی آئی راولپنڈی کے صدر چوہدری امیر افضل، زید خلیق کیانی، عمر تنویر بٹ، عامر مغل اور دیگر 57 نامزد اور 150 نامعلوم کارکنان بھی شامل ہیں۔

مدعی مقدمہ نے بتایا کہ وہ امن و امان کی ڈیوٹی کے لیے کلمہ چوک پر موجود تھے، جہاں پی ٹی آئی کے رہنما خالد جدون، مسلم شہزاد، خطیب الرحمان اور راجہ بابر کی قیادت میں 15 کارکنان ریلی کی صورت میں دھمیال روڈ پر پہنچ گئے۔ ریلی کے شرکاء نے روڈ بلاک کر کے حکومت پنجاب کے خلاف نعرے لگانے شروع کر دیے، جس پر پولیس نے راجہ بابر حسین کو گرفتار کر لیا جبکہ دیگر فرار ہو گئے۔

پولیس نے کہا ہے کہ ملزمان نے پابندی کے باوجود ریلی نکال کر روڈ بلاک کیا اور حکومت پنجاب کے خلاف نعرہ بازی کی، جس کی وجہ سے وہ جرم کے مرتکب ہوئے۔ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.