اسلام آباد (یو این آئی) احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے190 ملین پاونڈ کیس میں چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی۔
عدالت نے جیل سماعت کے دوران عمران خان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی نیب کی استدعا مسترد کرتے ہوئے جوڈیشل کر دیا۔احتساب عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ دے دیا۔