The news is by your side.

پاکستان کی معاشی شرح نمو 3.7 فیصد رہی، عالمی بینک کی رپورٹ جاری

زرمبادلہ کے ذخائر 19.7 ارب ڈالر تک پہنچ گئے، مالیاتی خسارہ کم ہو کر جی ڈی پی کا 2.6 فیصد رہ گیا,

0

اسلام آباد: عالمی بینک نے پاکستان کی مالی سال 2025-26 کی اقتصادی رپورٹ جاری کر دی، جس کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران پاکستان کی معاشی شرح نمو 3.7 فیصد ریکارڈ کی گئی، جبکہ عمومی مہنگائی کی اوسط شرح 7.1 فیصد رہی۔

عالمی بینک کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ کر 19.7 ارب ڈالر تک پہنچ گئے، جبکہ مجموعی مالیاتی خسارہ کم ہو کر مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کا 2.6 فیصد رہ گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسیوں ایس اینڈ پی اور موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کی۔ پاکستان نے عالمی مالیاتی منڈی میں 750 ملین ڈالر اور 3 ارب ڈالر کے یورو بانڈز بھی جاری کیے۔

عالمی بینک کے مطابق مالی سال 2025-26 کے دوران زرعی شعبے کی شرح نمو 2.9 فیصد رہی، جس میں لائیو اسٹاک کے شعبے نے اہم کردار ادا کیا، جبکہ خدمات کے شعبے میں 4.1 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق مہنگائی میں اضافے کے باعث اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے پالیسی ریٹ بڑھا کر 11.5 فیصد کر دیا۔ مالی سال 2025-26 میں عمومی مہنگائی کی اوسط شرح 7.1 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

آئندہ مالی سال میں معاشی نمو 3.8 فیصد رہنے کی پیش گوئی

عالمی بینک نے مالی سال 2026-27 کے لیے پاکستان کی معاشی شرح نمو 3.8 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی ہے، جبکہ اس عرصے میں افراطِ زر کی شرح 8.2 فیصد تک پہنچنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق معاشی نمو میں بہتری کے باوجود مہنگائی اور مالیاتی استحکام آئندہ مالی سال میں بھی پاکستان کی معیشت کے لیے اہم چیلنجز رہیں گے۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.