The news is by your side.

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کور ہیڈکوارٹرز پشاور کا دورہ، دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم

آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز نے افسران اور جوانوں کے بلند حوصلے اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا، انھیں صوبے کی سکیورٹی صورتِ حال، انسدادِ دہشت گردی آپریشنز بارے بریفنگ دی گئی، آئی ایس پی آر

0

راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کور ہیڈکوارٹرز پشاور کا دورہ کیا، جہاں انہیں صوبے کی سکیورٹی صورتِ حال، جاری انسدادِ دہشت گردی آپریشنز، سرحدی انتظامات اور تعینات فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے افسران اور جوانوں کے بلند حوصلے اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ خطرات کا مؤثر مقابلہ کرنے کے لیے مسلسل نگرانی اور اعلیٰ ترین آپریشنل تیاری برقرار رکھی جائے۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بھارت کی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کارروائیاں پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گی اور انہیں جہاں بھی موجود ہوں، سخت نشانہ بنایا جائے گا۔

انہوں نے شہدا اور غازیوں سمیت پاکستانی عوام کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی حمایت سے پاکستان دہشت گردوں اور ان کے گمراہ کن نظریے کو مکمل شکست سے دوچار کرے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پشاور پہنچنے پر کور کمانڈر پشاور نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا استقبال کیا۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.